نورمقدم قتل کیس، ملزمان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ۔ملزمان میں ظاہر جعفر، والد ذاکر جعفر ، والدہ عصمت ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین شامل ہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اس کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ہیں۔اے پی پی کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نےذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر جو کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر کے والدین ہیں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو سفارش کی ہے