ہمایوں سعید کی رومانٹک کامیڈی فلم کا ٹریلر نامور بھارتی گلوکار کو بھی بھا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی پنجابی گلوکار گپی گریوال کو بھی پاکستانی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر پسند آگیا۔
بھارتی اداکار اور نامور سنگر گپی گریوال نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کے ٹریلر کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہٹ فلمی جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)


’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی فلم ساز ندیم بیگ ہی بنا رہے ہیں، تاہم ایک بار پھر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ 2017 کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر اسی طرح کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔
’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں نا صرف ہمایوں سعید مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے بلکہ ان کے ساتھ مہوش حیات بھی رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، وہیں اس کی کہانی بھی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ہی لکھی ہے۔