’مجھے اپنی چائے سے پیار ہے‘، احسن خان کا وفاقی وزیر کا مشورہ ماننے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا چائے کے کپ کم پینے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے تو دوسری جانب عوام سمیت شوبز اسٹارز بھی اِن مشوروں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔
کفایت شعاری سے متعلق وفاقی وزیرِاحسن قبال نے قوم کو چائے کی پیالیاں کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں جس سے اُن کے ہم نام فنکار احسن خان بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔

احسن خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ قوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں، اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago