عامر لیاقت کی حب الوطنی ، سابقہ اہلیہ نے تصاویر شیئر کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت مرحوم کی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی حب الوطنی کی تصاویر شیئرکردیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے مرحوم شوہر کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

ٹویٹر پر بشریٰ اقبال کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے قومی پرچم کے مختلف بیجز رکھے ہوئے ہیں۔بشریٰ اقبال نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت۔


واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں جن میں بشریٰ اقبال ان کی سب سے پہلی بیوی تھیں جن میں سے ان کے دو بچے ہیں۔ بعدازاں عامر لیاقت کی بشری اقبال سے علیحدگی ہوگئی اور انہوں نے طوبیٰ انور سے شادی کی تاہم یہ شادی بھی طویل عرصہ قائم نہ رہ سکی اور اس کے بعد عامر لیاقت نے دانیہ نامی لڑکی سے شادی کی جو چند ماہ ہی چل سکی۔