اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد آرہی تھی کہ اڑان بھرتے ہی نوز وہیل بند کرتے ہوئے پائلٹ کو خرابی محسوس ہوئی .
لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا . کپتان نے مہارت سے طیارہ کنٹرول کرتے ہوئےلینڈ کرایا .
پی کے 246 میں 200 سے زائدمسافر سوار تھے . ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوزوہیل کی لیئر اتری ٹیک آف کےدوران پائلٹ کونوز وہیل میں خرابی محسوس ہوئی . ترجمان نے بتایا کہ واقعہ 3روز قبل پیش آیا تھا طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی .