سوات میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

سوات (قدرت روزنامہ) سوات کے علاقے منگورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا . نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق منگورہ پولیس سٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل بخت عزت نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس نے انکار کر دیا تھا ، اسی ناچاقی پر جھگڑا ہواجس پر ملزم نے فائرنگ کر کے عزت بخت کو قتل کر دیا .

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی . . .

متعلقہ خبریں