جائیداد کے تنازع پر بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا
اہور (قدرت روزنامہ)منڈی بہاءالدین میں جائیداد کے تنازع پر بیوی نے تیز دھار چاقو سے شوہر کا گلہ کاٹ دیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے زخمی شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کےمطابقدونوں نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی ، تاہم دونوں میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاءالدین کے علاقے سوہاوا میں پیش آیا ، ملزمہ چاہتی تھی کہ شوہر تمام جائیداد اس کے نام پر کر دے اور یہی جھگڑے کا باعث بنا