بلوچستان کے عوام کے بنیادی آئینی حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گئی، صالح بھوتانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بہترمنصوبہ بندی اور پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ عوام کے مسائل جلد حل ہونگے اجتماعی ترقیاتی اسکیمات سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بات انہوں نے جمعہ کو جیل روڈ کوئٹہ میں سرداراحمد جان مری کی رہائش گاہ پر علاقے کے معتبرین اورسیاسی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام کو برابری کا حصہ دار سمجھتی ہے اور تمام مذاہب اور اقوام کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ تمام شہری بلا رنگ و نسل برابر کے شہری ہیں ان کے درمیان کسی قسم کا امتیاز اورتقسیم قابل قبول نہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر عوام کو بااختیار کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے اور ہم بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام کے بنیادی آئینی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کسی طور اشرافیہ کی پارٹی نہیں بلکہ عام عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وساۂل بروئے کار لارہے ہیں۔ بی اے پی نچلی سطح سے اعلیٰ ترین سطح تک تمام جماعتی اور حکومتی عہدیداران عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ سردارصالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے شیردل کارکن ہماری سوچ اورفکر کے امین ہیں، ہم کارکنان کے ساتھ اپنی حقیقی منزل کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کو اسکی اصل حالت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago