میڈیا پروپیگنڈہ: اپنے بھی ملوث ہیں، اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے حصہ لیا، فواد چودھری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشیر قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شروعات پی ٹی ایم نے کی اور حمایت بھارت سے ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی ایم نے 150 ٹرینڈز ریاست پاکستان کے خلاف چلائے۔فواد چودھری نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے سوشل میڈیا کا دو سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ بھارت سے چلائے جاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارتی ٹرینڈز کو پی ٹی ایم پاکستان میں پھیلاتی ہے جب کہ افغانستان سے بھی پاکستان کے خلاف ٹرینڈز میں حصہ ڈالا جاتا ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی نے ٹرینڈ شروع کیا تو چار لاکھ کے قریب ٹویٹس ملے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے حوالے سے ٹرینڈ چلا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے بھی حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت پر بھی پوسٹیں آرہی ہوتی ہیں۔