پیٹرول مہنگا، فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیٹرول مہنگا ہونے پر اونٹ پر سفر کرنا شروع کردیا۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں کو اونٹ کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنیال روڈ(جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کیساتھ ، اونٹوں پر ، کسے پتا تھا کہ #امپورٹڈحکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگی گی ۔ 😂😂#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/VujQoUKMgn
— Faraz Chaudhry (@Faraz999) June 18, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑا ہجوم فواد چوہدری اور اُن کے بھائی فراز چوہدری کی اونٹ پرسوار ہوئے دیکھنے کے لیے موجود ہے۔فراز چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔