بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے تاریخی اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ ہونے کا امکان ہے . نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا)، سی پی پی اے کی جانب سے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو کرے گا .


جبلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے .
سی پی پی اے نے اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فی صد بجلی پیدا کی گئی . فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی .
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی .
واضح رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں