امن کے دشمنوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی، میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی۔صوبائی مشیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے ہرنائی میں مزدوروں پر حملے کی شدید مذمت کی اور واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترطبی امداد فراہم کی جائے، دہشت گردوں نے نہتے معصوم مزدوروں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا، حملہ آور بچ نہیں سکیں گے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔
میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے، دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ہماری فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، مزدورں کو نشانہ بنا کر امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔