اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا جس کا سارا کریڈٹ عمران خان اور ان کی حکومت کو جاتا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے بات کی ہے .
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پزیرائی ہے، اکثریت ضمانتوں پہ ہے جبکہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہیں جاتے ہیں .
پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا . جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے . موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پزیرائی ہے . اکثریتی ضمانتوں پہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہی جاتے . یہ ھندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت اور اسکے لوگ ہندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں .
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا . جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے .
اس سے قبل بھی اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے .
. .امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے . یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہی . یہ 1 درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں . عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں . اتوار کی شام 9بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2022