اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تاجروں نے بازار رات 9بجے بند کرکے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا . صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کاروبار کسی صورت رات 9 بجے بند نہیں کریں گے، حکومت ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، مفت میں چلنے والے سیکٹر میں بجلی بند کی جائے، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا .
انہوں نے کہا کہ تاجر کو ہر صورت بجلی دی جائے، حکومت اگر نہیں دے سکتی تو جنریٹر چلاکر کاروبار کرنے کی اجازت دے، گرمی میں خریدار شام سے قبل گھر سے نہیں نکلتا،دکانیں زبردستی بند کرانے کی کوشش کی تومزاحمت کریں گے . وزیراعظم کی توانائی بچت پالیسی کے برعکس وزارت ریلوے نے ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے .
انھوں نے وزیر ریلوے سے ہفتہ کو چھٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے .