اے این پی نے روس سے سستا تیل خریدنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے روس سے سستا تیل خریدنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل اور گیس کی درآمد کے حوالے سے اے این پی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے دورہ روس کے موقع پر حکام سے تیل، گیس ، گندم اور فرٹیلائزر کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
باچا خان مرکز پشاور میں گفتگو کےدوران انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول بم گرانے کی بجائے ریلیف دینے کے لیے پلان تیار کرے۔حکومت ناکام ہوئی تو فیصلے میں آزاد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مان رہی ہے کہ روس نے انکار کیا ہے تو عوامی نیشنل پارٹی اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتی ہے۔

روس سے تیل ملنے کی وجہ عوام کو ریلیف مل سکتا ہے رو ہم روسی حکام سے بات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالل سمیت دنیا بھر سے تعلقات بہتر ہوں گے تو ہی پاکستان ان معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تیل، گیس، آٹا سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے۔عالمی معاہدوں کی مجبوری اپنی جگہ لیکن عوام کو ریلیف پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔ نیازی صاحب بھی ملک پر رحم کریں اور قبول کریں کہ یہ معاشی بارودی سرنگیں انہوں نے ہی بچھائی تھیں۔
آج اگر مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں تو اسکی ذمہ داری مکمل طور پر نیازی صاحب پر ہی عائد ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حکومت کو بھی پلان اے، بی اور سی تیار کرنے چاہئیے تھے، عوام پر پٹرول بم گرانے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے روزمرہ کی قیمتوں پر براہ راست پڑتا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پچھلی حکومت کی مخالفت بھی اسلئے کی تھی کہ وہ عوام کو معاشی دلدل میں دھکیل رہے تھے۔اگر یہ حکومت بھی معاشی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی تو عوام اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

13 mins ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

58 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

2 hours ago