سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں کتنے رول نبھائیں گے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکارسلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی مشہور فلم نو انٹری کے سیکوئل نو انٹری میں انٹری میں سلمان خان ٹرپل رول نبھائیں گے جس میں 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔
2012 میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا ہے کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی۔