کینیڈین وزیراعظم پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کینیڈا(قدرت روزنامہ)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے . رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی .


جسٹن ٹروڈو نے جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا .


انہوں نےمزید لکھا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی . انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں .
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن افراد نے کورونا ویکسی نیشن کروالی ہے وہ بوسٹر شاٹس لگوائیں . واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں