چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو(نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے لئے نام فائنل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے اب تک ادارے کے سربراہ کا عہدہ خالی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عہدے کے لئے تمام جماعتوں کےلیے قابل قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے۔راجہ ریاض نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کے خواہشمند ہیں ۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے تجویز کردہ جسٹس ر مقبول باقر کے نام پر بھی ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا ہے تاہم مقبول باقر کی طرف سے بھی ابھی تک اس عہدے کےلیے رضا مندی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے اخلاق تارڑ، بشیرمیمن آفتاب سلطان کے نام آئے مگر کسی ایک پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔