کراچی این اے 240، ریٹرننگ آفیسر نے حتمی نتیجہ جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ ریٹرننگ آفیسر نے جاری کردیا . ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر 10683 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں .


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن امیدوار کی کامیابی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا .
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں زیرحراست 174 افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد تفتیش میں بے گناہ قرار پائے ہیں، مختلف علاقوں سے 258 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا .
پولیس نے مزید کہا کہ دیگر زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزمان سے برآمد اسلحے کو فرانزک کیلئے بھیجا ہے . اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں