کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ ریٹرننگ آفیسر نے جاری کردیا۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر 10683 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن امیدوار کی کامیابی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں زیرحراست 174 افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد تفتیش میں بے گناہ قرار پائے ہیں، مختلف علاقوں سے 258 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ دیگر زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزمان سے برآمد اسلحے کو فرانزک کیلئے بھیجا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…