مایا علی کے گھر کا نیا فرد کون ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کو گھر کے نئے فرد سے ملوایا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا بلّی کا بچہ ہے۔
اداکارہ مایا علی کی انسٹاگرام پر شہرت میں اضافہ ہوا ہے، مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
View this post on Instagram
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی متعدد خوبصورت تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے۔
مایا علی نے گھر کے نئے فرد سے متعلق بھی پوسٹ کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’میں آپ سب کو اپنے خاندان کے نئے فرد ’لونا‘ سے ملوانا چاہتی ہوں‘۔
View this post on Instagram
مایا علی کی نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے فالوورز کے بڑھنے پر ہلکے گلابی اور سیفد رَنگوں کی تھیم میں خوشی منا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس دوران مایا علی نے اپنے سامنے کیک بھی رکھا ہوا ہے۔