ماہرہ خان، نگار جوہر کی بائیو پک کیلئے کام کر رہی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر یہ خبریں گردش کررہی ہےکہ وہ آئی ایس پی آر کے اگلے پراجیکٹ میں لیفٹیننٹ جنرل کا کردار ادا کرنے والی ہیں ۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق ماہرہ خان آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی بائیو پک ٹیلی فلم کے لیے کام کررہی ہیں۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر جو کہ ایک سرجن بھی ہیں، پاک فوج کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔یہ بائیو پک ٹیلی فلم آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں تیار کی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک آئی ایس پی آر یا اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کو ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔