ثناءجاوید اس تصویر میں کس کے ساتھ کھڑی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ نے اُن کے مداحوں کو خوشگوار حیرت سے دو چار کر دیا ہے . جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامے ’خانی ‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ شام اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی کے کندھے پر سر رکھے کھڑی ہیں جبکہ دونوں کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا .

مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر کمنٹ شروع ہو گئے ہیں کہ یہ ثناء جاوید کے شوہر ، معروف گلوکار عمیر جسوال تو نہیں لگ رہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

دوسری جانب بالکل یہی تصویر بلال اشرف نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے . انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اب اس پوسٹس خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ یہ دونوں فنکار کس پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal)

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ باکس میں اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا ان دونوں کی ایک ساتھ فلم آنے والی ہے یا کوئی ڈرامہ سیریل . واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کی جانب سے اس تصویر سے متعلق تا حال کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ دونوں کس اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے . . .

متعلقہ خبریں