اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد تک پہنچ گئی ہے .
انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ اقتدار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 98 ٹیسٹ کیے گئے . ڈی ایچ او اسلام آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے .
اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 745 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں . وفاقی دارالحکومت میں اب تک کُل 1 ہزار 24 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں .