کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بس پکڑنے پر پولیس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا دھرنا

کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے بس پکڑنے پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا ہے . نادرن بائی پاس اور حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں دونوں شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں .


حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا جارہا ہے .
احتجاج اور دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں . ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بلاوجہ بس پکڑ لی، پولیس کی جانب سے 25 لاکھ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں