لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ سے انکے بیٹے گولی لگنے سے زخمی ہوگئے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں اللہ ہو چوک کے قریب مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ہوا .

پولیس کے مطابق نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان بال بال بچ گئے . نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے . پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے . خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے . تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے . قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے . پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے لیگی امیدوار آپے سے باہر ہو گئے، پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کےہنگامہ آرائی اور فائرنگ کر دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی . نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے

، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہوا . جھگڑے سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار خالد گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی پی167 پر میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا،

لیگی امیدوار نذیر چوہان نے آ کر ہمارے انتخابی پوسٹر اتار ے . خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، انھوں نے بتایا کہ دفتر پر حملے کے مقدمے کے لیے ان کی جانب سے تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں