عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد رنبیر کپور کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شادی کے بعد اپنے بیٹے میں بڑی تبدیلی محسوس کی ہے . نیتو کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیٹے رنبیر کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’رنبیر، عالیہ بھٹ سے شادی ہونے کے بعد خوش ہے‘ .


اُنہوں نے کہا کہ’میں آج بہت خوش ہوں، عالیہ نے رنبیر کو بہت محبت دی ہے، میں نے رنبیر میں تبدیلی محسوس کی ہے‘ .
انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہمارے خاندان کا حصّہ بنی ہے‘ . نیتو کپور کا کہنا ہے کہ ’زندگی واقعی کافی بدل گئی ہے، اور جو ماں کو ایک پریشانی ہوتی ہے کہ بچوں کی شادی نہیں ہوئی ہے، تو اب شادی ہوگئی ہے اور میں بہت مطمئن ہوں‘ .
اُنہوں نے اپنے بیٹے کی مختصر سی شادی کی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ان دونوں نے اس انداز میں شادی کرکے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی ہے‘ .
اُنہوں نے کہا کہ’آپ کو شادی کی کوئی بڑی تقریب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اس نئے رشتے سے خود خوش ہونا چاہیے‘ . نیتو کپور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’جبکہ ہم ایسے موقع پر دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں‘ .

. .

متعلقہ خبریں