عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد رنبیر کپور کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شادی کے بعد اپنے بیٹے میں بڑی تبدیلی محسوس کی ہے۔نیتو کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیٹے رنبیر کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’رنبیر، عالیہ بھٹ سے شادی ہونے کے بعد خوش ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’میں آج بہت خوش ہوں، عالیہ نے رنبیر کو بہت محبت دی ہے، میں نے رنبیر میں تبدیلی محسوس کی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، میں بہت خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہمارے خاندان کا حصّہ بنی ہے‘۔نیتو کپور کا کہنا ہے کہ ’زندگی واقعی کافی بدل گئی ہے، اور جو ماں کو ایک پریشانی ہوتی ہے کہ بچوں کی شادی نہیں ہوئی ہے، تو اب شادی ہوگئی ہے اور میں بہت مطمئن ہوں‘۔
اُنہوں نے اپنے بیٹے کی مختصر سی شادی کی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ان دونوں نے اس انداز میں شادی کرکے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’آپ کو شادی کی کوئی بڑی تقریب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اس نئے رشتے سے خود خوش ہونا چاہیے‘۔نیتو کپور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’جبکہ ہم ایسے موقع پر دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں‘۔

Recent Posts

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

12 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

20 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

28 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

35 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

44 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

1 hour ago