سبی، برساتی ریلے میں وین بہنے سے 5 افراد جاں بحق

سبی(قدرت روزنامہ)سبی کے علاقے کٹ منڈی میں برساتی پانی کے ریلے میں وینبہہ گئی جس سے سبی4 خواتین اور 1 بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے . برساتی پانی کے ریلے میں بہہ جانے والی وین میں موجود 10 افراد کو بچا لیا گیا .

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، بارکھان میں بارش سے عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ہے .
ڈيرہ بگٹی، موسیٰ خیل کے علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی کی متاثرہ رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بحال کی گئی ہیں . آزاد کشمیر، سوات، جہانیاں، لودھراں، لیہ اور بہاولنگر میں بھی شدید بارش ہوئی ہے .
صحرائے چولستان میں بارش سے پانی کے ٹوبے بھرنے لگے، چولستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں . گزشتہ روز راولپنڈی، اسلام آباد، مردان، بنوں، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادل جم کر برسے تھے .

. .

متعلقہ خبریں