اسلام آباد میں 21 جون سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 21 جون سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد اکبرناصرخان نے ایس ایس پی ٹریفک کو عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ مہم انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں موٹر وہیکل ایگزامنر سے مدد حاصل کی جائے۔
اُدھر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔