کراچی(قدرت روزنامہ)بلدیاتی انتخابات سندھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا . پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے .
فردوس شمیم نقوی نے کاغذات جمشید ٹائون میں جمع کرانے تھے لیکن انہوں نے جناح ٹائون میں کاغذات جمع کرادیئے .
تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چنائو کررہی ہے .
اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ، فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں . میئر کراچی امیدوار کے حتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے .