بھارتی شخص نے 10 کے سکّوں سے 6 لاکھ کی کار خرید لی

تامل ناڈو(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خریدی، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے . تامل ناڈو میں گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے ملازمین کو اس وقت بڑا تعجب ہوا، جب ایک شخص کار خریدنے کے لیے 10 روپے کے سکوں سے بھری بوری لے کر شوروم میں آیا .



بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں اور اس نے کئی ایسے واقعات دیکھے جب گاہکوں نے 10 روپے کے سکّے لینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کے گھر پر ان سکّوں کا ایک بڑا ڈھیر لگ گیا .
اس شخص نے یہ بھی کہا کہ جب اس نے گھر کے بچوں کو 10 روپے کے سکّوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اُسے بہت دُکھ ہوا اور پھر اُس شخص نے 10 روپے کے سکّوں سے مہنگی ترین کار خریدنے کا فیصلہ کیا .

بھارتی شخص کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکّے جمع کرنے میں تقریباً ایک ماہ لگا، اگرچہ ڈیلرشپ پہلے تو ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن اس شخص کے عزم کو دیکھتے ہوئے، وہ اس معاہدے کے لیے راضی ہو گئے اور آخر کار گاڑی کی چابیاں اس کے حوالے کر دیں .

. .

متعلقہ خبریں