بھارتی شخص نے 10 کے سکّوں سے 6 لاکھ کی کار خرید لی

تامل ناڈو(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خریدی، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔تامل ناڈو میں گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے ملازمین کو اس وقت بڑا تعجب ہوا، جب ایک شخص کار خریدنے کے لیے 10 روپے کے سکوں سے بھری بوری لے کر شوروم میں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں اور اس نے کئی ایسے واقعات دیکھے جب گاہکوں نے 10 روپے کے سکّے لینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ان کے گھر پر ان سکّوں کا ایک بڑا ڈھیر لگ گیا۔
اس شخص نے یہ بھی کہا کہ جب اس نے گھر کے بچوں کو 10 روپے کے سکّوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اُسے بہت دُکھ ہوا اور پھر اُس شخص نے 10 روپے کے سکّوں سے مہنگی ترین کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی شخص کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکّے جمع کرنے میں تقریباً ایک ماہ لگا، اگرچہ ڈیلرشپ پہلے تو ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن اس شخص کے عزم کو دیکھتے ہوئے، وہ اس معاہدے کے لیے راضی ہو گئے اور آخر کار گاڑی کی چابیاں اس کے حوالے کر دیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ایکسپریس…

1 min ago

خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ، مریم نواز نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور میں خزانے کو 4 ارب…

11 mins ago

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی…

13 mins ago

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

26 mins ago

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور…

36 mins ago

گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے…

41 mins ago