عوام نے عمران خان کی انتشار کی کال کو پھر مسترد کر دیا، شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن نے عمران خان کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لوگوں نے عمران خان کی انتشار کی کال کو پھر مسترد کر دیا .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں .


ان کا کہنا تھا کہ جب لوگوں نے’عالمی سازش‘ کا بیانیہ مسترد کیا تو انہیں مہنگائی یاد آگئی، جس مہنگائی کے خلاف عمران خان احتجاج کررہے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں .


انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کرنے کے بعد یہ نجات دہندہ بننے کی کوشش کررہے ہیں . شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان حکومت میں کہتا تھا آلو، ٹماٹر کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا، لوگوں کو اب پی ٹی آئی کے بیانیے اور انتشار کی سیاست میں دلچسپی نہیں رہی .
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی، شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہم سب مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں