عامر لیاقت پر الزام لگانے والی دانیہ شاہ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر.. عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے مداح دکھ کا شکار ہیں کیونکہ مرحوم کافی عرصے سے اپنی نجی زندگی کے مسائل کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے ناچاقی کے بعد ان کی کچھ نازیبا ویڈیوز بھی شئیر کی تھیں۔ جس کے بعد عامر لیاقت ویڈیو بیان دیتے ہوئے رو بھی پڑے اور جلد ملک چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔
12 2 1 300x207
دانیہ شاہ نے پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھکا دیے
اگرچہ عامر لیاقت کا انتقال ہوچکا ہے لیکن سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کے اس عمل نے پاکستان خواتین کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

12 3 1 300x169

دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی جائے
وکیل جمیل ورک ایڈووکیٹ کے توسط سے کراچی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کو ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں بیوی کی لڑائی میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی انتہائی ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھیج کر پاکستانی خواتین کا وقار مجروح کیا ہے۔ ایف آئی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کے اس عمل پر انھیں سائبر کرائم کے تحت سخت سزا دی جائے۔