عامر لیاقت پر الزام لگانے والی دانیہ شاہ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر.. عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے مداح دکھ کا شکار ہیں کیونکہ مرحوم کافی عرصے سے اپنی نجی زندگی کے مسائل کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے . ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے ناچاقی کے بعد ان کی کچھ نازیبا ویڈیوز بھی شئیر کی تھیں .

جس کے بعد عامر لیاقت ویڈیو بیان دیتے ہوئے رو بھی پڑے اور جلد ملک چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا تھا .

دانیہ شاہ نے پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھکا دیے
اگرچہ عامر لیاقت کا انتقال ہوچکا ہے لیکن سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کے اس عمل نے پاکستان خواتین کا سر شرم سے جھکا دیا ہے .

دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی جائے
وکیل جمیل ورک ایڈووکیٹ کے توسط سے کراچی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کو ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ہے . درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں بیوی کی لڑائی میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی انتہائی ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھیج کر پاکستانی خواتین کا وقار مجروح کیا ہے . ایف آئی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کے اس عمل پر انھیں سائبر کرائم کے تحت سخت سزا دی جائے .

. .

متعلقہ خبریں