شدید بارشوں کا خطرہ ، کون کونسے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے؟الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈ وائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

جب کہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہےایڈوائزری کے بعد این ڈی ایم اے نے صوبائی محکموں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔این ڈی ایم اے نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،

این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارش کے نئے سپیل سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جب کہ شدید بارشوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

7 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

16 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

39 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

50 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

1 hour ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

1 hour ago