شاہ رخ کے بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر سلمان خان نے انکی مدد کس طرح کی؟َ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو تکلیف میں دیکھ کر اداکار سلمان نے ان کی مدد کی۔
منشیات کیس میں جب آریان خان جیل میں تھے تو سلمان خان، اداکار شاہ رخ خان کو ہمت اور حوصلہ دینے انکے گھر پہنچ گئے، جہاں شاہ رخ کے چہرے پر تکلیف اور آنکھوں میں موجود تھکن تھی۔
21 2 3 300x169
سلمان خان نے ساتھی اداکار کو نہ صرف حوصلہ دیا بلکہ گلے سے بھی لگایا اور ساتھ ہی دونوں کی پرانی دوستی کے چرچے بھی ہونے لگے کیونکہ سوشل میڈیا پر خبریں وائرل تھیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی ہے۔

21 3 2 300x169

سلمان خان، آریان خان سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات لیتے تھے اور شاہ رخ خان کو ہر لمحہ سپورٹ اور حوصلہ بھی دیتے تھے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتار کا وقت ان کی زندگی کے کٹھن مراحل میں سے ایک تھا جب ان کی فیملی ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی۔