دعا زہرہ کا شوہر ظہیر کیسا انسان ہے؟ دوست کے حیران کن انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کے دوست نے حیران کن انکشافات کر دیے۔
ظہیر کے دوست نقاش نے کہا کہ اس کی والدہ تو یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی ہے اور ظہیر بہت ہی بد کردار لڑکا ہے۔نقاش نے بتایا کہ یونیورسٹی آف پنجاب میں ایک اسکول میں ہم پڑھتے تھے اور پہلی بات تو یہ کہ وہ پڑھائی میں بالکل زیرو تھا۔
نقاش نامی لڑکے نے بتایا کہ یہ اس وقت بھی ایسا ہی تھا، ہم سے کہتا تھا کہ میری اس لڑکی سے بات ہو رہی ہے اور آج دوسری لڑکی سے بات ہو رہی ہے۔
ظہیر کے دوست کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں آنے جانے والی لڑکیوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لیتا تھا، اور کہتا تھا کہ میں 80 ہزار کماتا ہوں تو یہ بات بالکل جھوٹ ہے کیوںکہ ہم یونیورسٹی بس میں آیا جایا کرتے تھے، اگر یہ اتنا کماتا ہے تو کم از کم اس کے پاس اپنی موٹر سائیکل تو ہوتی، آج بھی اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔
جب نقاش نامی لڑکے سے سوال کیا گیا کہ ظہیر کس طرح کا آدمی ہے؟ تو اس نے کہا کہ دعا تو لیٹ ہو گئی آپ مجھ سے فجر، ظہر اور عشاء کے بارے میں پوچھیں۔