فادرز ڈے: فیروز خان کی بیٹے کیساتھ تصاویر کے چرچے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار فیروز خان کی اپنے بیٹے سلطان فیروز کے ساتھ بائیک کی سواری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 جون کو فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اسی دن کی مناسبت سے فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان اور شوہر فیروز خان کی نائیک چلاتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی۔
View this post on Instagram
تصاویر کے کیپشن میں اداکار کی اہلیہ نے بیٹے کی جانب سے لکھا کہ ہیپی فادرز ڈے ٹو دی بیسٹ فادر بھی لکھا ۔
تصاویر میں اُن کے بیٹے کا چہرہ تو نہیں نظر آرہا لیکن وہ اپنے والد فیروز خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔