دانیہ ملک کا اپنے خلاف دائر ہونے والی درخواست پر ردعمل سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے خلاف دائر ہونے والی درخواست پر ردعمل سامنے آیا ہے . دانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس وقت عدت میں ہیں تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خاتون نے اُن کا پیغام سوشل میڈیا تک پہنچایا ہے .


خاتون نے بتایا کہ دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کر دیا تھا اور وہ ایک بہت بڑے عالم تھے . انہوں نے کہا کہ دانیہ کے شوہر عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں اسے معاف کردیا تھا اور گھر کے تمام دروازے کھول دیے تھے .
خاتون نے بتایا کہ عامر لیاقت کے انتقال سے چار روز قبل صلح کی بات ہوگئی تھی تو یہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے لیکن زمانہ اُس کے انتقال کے بعد بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے .
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے بھی لوگوں میں میرے خلاف تفرت پھیلائی جا رہی ہیں . خاتون نے کہا کہ باقی باتوں کے جواب دانیہ خود عدت کے بعد دے گی . یاد رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے .
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں