اتناپڑھوں کی کہ خود کاگھرلے لوں گی ،اپنےماں باپ کویہاں سےلے جائوں گی ، اسماء شیخ کی کہانی جان کرآپ کی آنکھوں میں بھی آنسوآجائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ)پڑوسی ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی کی سڑکوں پررہنے والی 17سالہ اسماء شیخ کوایک بہترین کالج میں داخلہ تومل گیالیکن ک و ر و ن ا کے باعث آن لائن تعلیم حاصل کرنے میں انہیں اب بھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے . لیکن اسماء کی ہمت کودیکھاجائے توانہوں نے تمام ترمشکلات کے باوجود بھی اپنے اہل خانہ کی غربت کومٹانے کاخواب چھوڑانہیں ہے .

وہ اپنے والدین کے خواب کوپوراکرنے کے لیے کوشاں ہیں . 17سالہ بے گھراسماء شیخ نے ہمیشہ نئی زندگی شروع کرنے کاخواب دیکھاہے . اسما نے برطانوی خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایاکہ وہ گریجویشن تک تعلیم حاصل کریں گی انہوں نےکہاکہ وہ اتناپڑھیں گی کہ ایک دن خود کاگھرخرید لیں گی اوراپنے والدین کویہاں سے دورلے جائیں گی . رپورٹ کے مطابق ک و رونا سے قبل انہیں ایک میعاری سکول میں داخلہ دلوایاگیاتھا . عالمی وبا کے بعد سکول بندہوگئے اوراسما کلاس لینے سے محروم ہوگئی باہمت اسما کوآن لائن کلاسز میں مشکلات کاسامناہے . اسما کاکہناتھاکہ باہربیٹھ کر پڑھنےمیں انہیں پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ٹریفک کاشورانہیں تنگ کرتاہے پھرپڑھنابھی دن میں ہوتاہے انہوں نے بتایاکہ رات کوسکون کی نیند بھی نہیں لے سکتی کیونکہ وہ مستقل باہرہی زندگی گزاررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں