انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر، بجلی، سیاحت، ہائیڈل پاور، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور آئی ٹی سمیت تمام سیکٹرز میں اصلاحات سے بہتری لا رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے . چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آزاد کشمیر کو رول ماڈل بنانے کے لیے ضرورت کی بنیاد کے علاوہ انصاف اور علاقائی تعصب سے پاک ہو کر وسائل خرچ کیے جائیں گے، ریاست میں قانون کی بالادستی پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا . چوہدری انوارالحق نے مزید کہاکہ سزا وجزا کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، عوام کے ٹیکسز کے پیسوں پر عیاشی مجرمانہ غفلت ہے، بددیانتی سے کسی کو جائیدادیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے . انہوں نے کہاکہ پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور ریاست کے عوام کو اب واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی . وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ سیاسی دباؤ سے آزاد ہوکر بجلی چوری کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے . چوہدری انوارالحق نے کہاکہ سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے، بہت جلد مستحق افراد کو امداد ملنا شروع ہو جائے گی اور آگے چل کر صحت اور تعلیم بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی . اس موقع پر سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرا حکومت چوہدری اظہر صادق، سردار جاوید ایوب، چوہدری محمد ارشد، نثار انصر ابدالی، راجہ محمد صدیق، چوہدری اکبر ابراہیم، ظفر اقبال ملک، چوہدری قاسم مجید، سردار عامر الطاف اور سردار ضیاالقمر بھی موجود تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں کے رشتے کو کمزور کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، جو لوگ آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرتے ہیں جہاں ہماری بہنوں، بیٹیوں کی عزت تک بھی محفوظ نہیں ہے ان کے لیے سوچنے کا مقام ہے .
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بدھ کو سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور دیگر کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی .
متعلقہ خبریں