ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں چلی ہیں۔قصور، چونیاں، شیخوپورہ، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے۔
رپورٹس کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی۔ ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے لے کر چلاس اور استور تک بارش ہوئی۔
دوسری جانب بارکھان میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
بارش کے بعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔