ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں چلی ہیں . قصور، چونیاں، شیخوپورہ، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے .


رپورٹس کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی . ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے لے کر چلاس اور استور تک بارش ہوئی .
دوسری جانب بارکھان میں بارش اور ژالہ باری ہوئی . کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارش ہوئی .
بارش کے بعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے . محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں