نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں نیب ترامیم کے ذریعے این آر او کی حکومتی کوششیں پر بحث کی گئی۔
عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جانتا تھا یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے، ریفارمز کے نام پر اپنے کیس بند کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث رہا، ان کے بیان کو شرمناک اور حلف سے انحراف قرار دیا گیا۔