فیٹف نے جتنے بینچ مارک متعین کیے تھے ہم نے ان پر تسلی بخش پیش رفت کی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیٹف نے جتنے بینچ مارک متعین کیے تھے ہم نے ان پر تسلی بخش پیش رفت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فیٹف کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم فیٹف کے حوالے سے قانون سازی کر رہے تھے تو پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں اس عمل سے گریزاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ فیٹف کے حوالے سے قانون سازی ملکی مفاد میں ہے تو انہوں نے این آر او 2 ہمارے سامنے رکھ دیا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ موجودہ حکومت اس قانون سازی کی مخالفت کے باوجود آج کس بات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے شرط عائد کی کہ اگر ہمیں نیب کے کیسز میں ریلیف ملے گا تو ہم فیٹف کے خلاف اس قانون سازی میں آپ کا ساتھ دیں گے ورنہ نہیں دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ اس حوالے سے جتنا ایکشن پلان تھا وہ ہمارے دور میں مکمل ہوا جس کی بنیاد پرپلینری سیشن میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ سائیٹ وزٹ کے بعد گرے لسٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی، انتظامی نوعیت کے اقدامات اور قانون سازی تو پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوئی، یہ کس منہ سے اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس حوالے سےحماد اظہر صاحب، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل اپنایا اور انتھک کوششیں کیں، ہمارے عسکری ادارے کے متعلقہ حکام اور اسٹیٹ بینک کے لوگوں نے بہت تعاون کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ فیٹف نے جتنے بینچ مارک متعین کیے تھے ہم نے ان پر تسلی بخش پیش رفت کی، مجھے امید ہے کہ فیٹف کی ٹیم اپنے وزٹ کے دوران اس مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے مثبت فیصلہ کریگی۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

5 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago