سعودی عرب، 2 سال کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں دو سال کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے رواں برس مارچ کے مہینے سے یومیہ 7.235 ملین بیرل خام تیل برآمد کرنا شروع کیا ہوا ہے

جو دو برس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر برآمد کیا جانے والا سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بات مشترکا ڈیٹا انیشیئیٹو (جودی) نے اپنے حالیہ جائزے میں بتائی ہے۔ جودی کے مطابق رواں برس اپریل کے دوران سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

16 2 1 300x150

سعودی عرب کی، جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والا ملک ہے، اپریل میں خام تیل کی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب نے اپریل میں 10.441 ملین بیرل خام تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جبکہ مارچ میں روزانہ 10.300 ملین بیرل خام تیل نکالا جا رہا تھا۔

16 3 1 300x150

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر خام تیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ یومیہ ایک ملین بیرل سے زیادہ پیداواری صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ 2026ء کے اواخر یا 2027ء کے آغاز تک روزانہ کی بنیاد پر 13 ملین بیرل سے زیادہ خام تیل نکالا جانے لگے گا۔

16 4 1 300x150

واضح رہے کہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل سعودی عرب اور دیگر ممالک نے یوکرین پر حملے کے تناظر میں لگائی جانے والی مغربی پابندیوں کے نتیجے میں روسی خام تیل کی فروخت پر اثرات کے باعث اپنی تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔
16 5 1 300x150
رواں برس اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی سعودی عرب کی 2021ء میں 3.2فیصد کی شرح سے بڑھنے والی اقتصادی ترقی کو 2022ء میں خام تیل کی بلند پیداوار اور قیمتوں کے سبب 7.6 کی شرح تک بڑھا دیا تھا۔