شاہد اور شاہین آفریدی کے درمیان اسنوکر مقابلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مستقبل کے سسر اور داماد کے درمیان اسنوکر مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو کہ مستقبل میں سسر اور داماد کے رشتے میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔
ان دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اسنوکر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کو شاہین شاہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ’فیملی فن ٹائم‘ جبکہ اس ویڈیو پر انہوں نے شاہد آفریدی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے منگنی کررکھی ہے جس رشتے سے شاہین شاہد کے ہونے والے داماد بھی ہیں تاہم ان کی شادی کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔