پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہو گئی . یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواوں اور پینشن دینے سے معذرت کر لی .
اس حوالے سے وائس چانسلر نے وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا . جامعہ پشاور بھی مالی بحران کا شکار،
ملازمین کوتنخواہیں اور پینشن دینے سے قاصر ہے . وائس چانسلر نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا .
مراسلہ کے مطابق فنڈ نہ ملنے کے باعث یونیورسٹی پنشن اور تنخواہیں دینے سے قاصر ہے . وزیر اعلیٰ نے اس بجٹ میں 6 جامعات کے لئے دو ارب روپے کا اعلان کیا تھا .
تاہم فنڈ میں جامعہ پشاور کے لئے مختص ساڑھے چار کروڑ روپے تاحال نہیں ملے . یکم جولائی کو یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی نہیں کر سکتی .
مسئلہ وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے تاکہ فنڈ ریلیز ہو . فنڈز ریلیز ہونے سے یونیورسٹی ملازمین کو اگلی تنخواہ دینے کی قابل ہو جائے گی .
دوسری جانب مالی بحران کے باعث اساتذہ پریشان ہو گئے انہوں نے احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی . اساتذہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ان کو تنخواہیں ادا کی جائے .
. .